Aitadal aur akhlaq hasnah ki fazeelat


اعتدال اور اخلاق حسنہ کی فضیلت
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"بے شک باطنی سیرت کا اچھا ہونا، ظاہری اخلاق و عادات کا عمدہ ہونا اور میانہ روی (افراط و تفریط سے بچ کر رہنا) یہ (اوصاف)نبوت کے پچیس حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔" (رواہ ابو داؤ د)

تشریح: اس حدیث میں اسلام کی جامع تعلیمات میں سے تین چیزوں کا ذکر ہے جو اوصاف نبوت میں سے ہیں۔ اول باطنی خوبیاں یعنی حسن ظن، نیک نیتی اور خلوص وغیرہ دوم ظاہری اخلاق و آداب انکساری، سلیقہ شعاری، خوش اطواری اور نرم مزاجی وغیرہ، سوم اعمال میں میانہ روی، خیر الا مور اوسطھا، درمیانی چال ہی پسندیدہ ہے حتیٰ کہ اللہ کی عبادت نماز روزہ وغیرہ  اور مال صرف کرنے میں بھی میانہ روی ہی پسندیدہ ہے۔

No comments:

Post a Comment