Aurat ka khushbu laga ker gher mehramon ke paas se guzerna



عورت خوشبو لگا کر غیر محرم مردوں کے پاس سے گزرنا

ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:" جو عورت خوشبو لگا کر لوگوں کے پاس سے گزرتی ہے، تا کہ وہ اس کی خوشبو پائیں تو وہ (عورت) بدکار (زانیہ) ہے۔" (رواہ احمد و النسائی و الحاکم)

تشریح: یہ حدیث مسلمان خواتین کے لئے بہت اہم پیغام ہے۔ یہاں بتایا گیا ہے کہ خواتین خوشبو لگا کر باہر نہ جائیں، اس لئے کہ یہ چیز نامحرم کی اُن کی جانب توجہ اور کشش کی با عث بنتی ہے۔ درصل عورت کے اصل ٹھکانہ اس کا گھر ہے۔ گھر سے اُس کا نکلنا ضرورت کے تحت ہی ہے۔ عورت کو زیبائش کی اجازت نہیں ہے، مگر صرف اپنے شوہر کی خاطر۔ جو عورت خوشبو لگا کر باہر نکلتی ہے، تا کہ لوگ اس کی خوشبو پائیں، وہ شریف گھرانے کی عورت نہیں ہو سکتی، اس لئے اُسے بدکار قرار دیا گیا ہے۔ 

No comments:

Post a Comment