Be gunah qaidi ki rihaai ka intizam kero




بے گناہ قیدی کی رہائی کا انتظام کرو

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"قیدی کو چھڑاؤ اور بھوکے کو کھانا کھلاؤ اور بیمار کی عیادت کرو۔" (بخاری، عن ابی موسیٰ الاشعری رضی اللہ عنہ)

جو مسلمان جنگ کے نتیجہ میں کسی غیر اسلامی ریاست کا قیدی بن جائے یا اسے ناحق حوالات یا جیل میں بند کر دیا جائے اس کی رہائی کا انتظام کرنا چاہئے۔ افسوس ہے کہ ہمارے دور میں بے گناہوں پر جھوٹے مقدمات دائر کرنے اور ان کو سزا دلوانے کا رواج عام ہو گیا ہے۔ اس طرح کے ستم رسیدہ لوگوں کی مدد کرنا بہت بڑی نیکی ہے۔ 

No comments:

Post a Comment