Behter shakhs woh he jo apna qerz achi tarah ada kare




بہتر شخص وہ ہے جو اپنے قرض اچھی طرح ادا کرے

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک قرض خواہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر سخت و نامناسب الفاظ میں تقاضا کیا، جسے سن کر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم  نے اسے ٹوکنے اور فہمائش کرنے کا ارادہ کیا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو درگزر کرنے کے لئے فرمایا:"اسے اس اونٹ جیسا کوئی اونٹ دے دو، تا کہ قرض اتر جائے!" صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! اس وقت اس کے اونٹ جیسا تو نہیں، البتہ اس کے اونٹ سے عمدہ اور بڑھیا اونٹ موجود ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"وہی اونٹ دے دو، کیونکہ تم میں سے بہتر شخص وہ ہے جو اپنا قرض اچھی طرح ادا کرے۔" (رواہ بخاری و مسلم)

No comments:

Post a Comment