Dawat ki raah mein shadeed mushkilat



دعوت الی اللہ کی راہ میں شدیدمشکلات


حضرت انس ابن مالک رضی اللہ اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"میں اللہ کی راہ میں ڈرایا اور ستایا گیا ہوں۔ میری طرح نہ کسی کو ڈرایا گیا ہے اور نہ ستایا گیا ہے۔ مجھ پر مسلسل تیس دن ایسے بھی گزرے ہیں کہ اس عرصہ میں میرے اور بلال کے لئے ایسی خوراک نہ تھی جسے کوئی جاندار کھا سکے، سوائے اس تھوڑی سی چیز کے جو بلال نے اپنے بغل میں چھپا رکھی تھی۔" (مسند احمد)

تشریح: کفار مکہ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو دعوت حق سے روکنے کے لئے جان سے مار دینے کی دھمکی دی، سخت ترین سزاؤں سے آپ کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کی اور جسمانی تکلیفیں بھی دیں۔ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرتے رہے، اس طرح کے سنگین حالات سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کوئی دوسرا داعئ حق دوچار نہیں ہوا۔ مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سب کچھ خندہ پیشانی سے برداشت کیا۔

No comments:

Post a Comment