Dunya se aadmi ka hisah




دنیا سے آدمی کا حصہ

حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"ان تین چیزوں کے علاوہ ابن آدم کا یہاں کوئی حق نہیں:

(١) گھر، جس میں وہ رہائش رکھے۔ (٢) اتنا کپڑا، جس سے وہ اپنا ستر ڈھانپ سکے۔ (٣) روٹی کا ٹکڑا اور پانی۔

(رواہ الترمذی)

تشریح: دنیا دراصل دل لگانے کی جگہ نہیں بلکہ حقیقی اور ابدی زندگی کے لیے تیاری کا وقفہ ہے۔ اس حدیث میں مذکور تین چیزیں،  زندہ رہنے کے لیے ضروری ہیں۔پس ان کی فکر کرنا تو درست ہے۔ اس کے علاوہ دنیاوی چیزوں اور مال و متاع کے جمع کرنے میں اپنا وقت اور توانائی صرف کرنا دانش مندی نہیں۔

No comments:

Post a Comment