Dunyawi takleefon ka badlah




دنیاوی تکلیفوں کا بدلہ

ابو بکر بن ابوزہیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اس آیت کے بعد کیسے بچاؤ ہو گا:"تمہاری اور اہل کتاب کی خواہشوں کے مطابق نہیں ہوگا بلکہ جو کوئی برائی کرے گا اسے اس کی سزا ملے گی" پس ہم نے جو بھی برائی کی ہو گی اس کی سزا ملے گی؟ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"اللہ آپ کو معاف کرے اے ابو بکر رضی اللہ عنہ! کیا آپ بیمار نہیں ہوتے؟ کیا آپ کو تھکاوٹ نہیں ہوتی؟ کیا آپ کو غم نہیں آتے؟ کیا آپ کو تکالیف نہیں آتیں؟انہوں نے عرض کیا:یہ تو ہے؟ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پس یہ بدلہ ہے آپ کی برائیوں کا۔" (مسند احمد)

No comments:

Post a Comment