Faraiz ki pabandi karein aur hudood se aage na barhein




فرائض کی پابندی کریں اور حدود سے آگے نہ بڑھیں

"حضرت ابو ثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ روایت کرتےفرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بے شک اللہ نے (بہت سے) فرائض مقرر فرمائے ہیں  لہٰذا تم ان کو ضائع نہ کرو اور اس نے (بہت سی)حدود مقرر فرمائی ہیں لہٰذا تم ان سے آگے نہ بڑھو اور (بہت سی)چیزوں کے کرنے کو اس نے حرام فرمایا ہے لہٰذا ان کا ارتکاب مت کرو اور اس نے تم پر رحم کھاتے ہوئے بہت سی چیزوں  (کی حلت و حرمت)سے خاموشی اختیار فرمائی ہے اور یہ خاموشی اس کی طرف سے بھولنے کی وجہ سے نہیں لہٰذا تم ان کو مت کریدو ۔" (دار قطنی)

مثبت طور پر فرائض جو اللہ تعالیٰ نے فرض کئے ہیں ان کا التزام کرنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں اس کی جواب دہی ہے اور اللہ تعالیٰ نے  بعض اشیاء حرام فرما دی ہیں اور باقی معاملہ مباح کا ہے جس میں مزید تنگی پیدا کرنا مطلوب نہیں ہے۔ 

No comments:

Post a Comment