Fazail ilm e Deen




فضائل علمِ دین

حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"اللہ تعالیٰ جس کے ساتھ بھلائی کرنا چاہتے ہیں اسے دین کی سوجھ بوجھ عطا فرما دیتے ہیں۔" (متفق علیہ)

تشریح:قرآن و حدیث میں فضائل وغیرہ کے سلسلہ میں جس علم کا ذکر ملتا ہے، اس سے مرد صرف کتاب اللہ اور  سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا علم ہے یعنی علم دین و شریعت! اس علم کے حصول کے لئے کچھ مبادیات اور مددگار علوم کی بھی ضرورت پیش آتی ہے، مثلاً صرف ،نحو،لغت وغیرہ، لہذا یہ مبادیات بھی اس مقصد کے ساتھ دینی شمار ہوں گی۔ ویسے اصل دینی علم کا تعلق عقائد، اعمال،اخلاق اور حقوق و فرائض سے ہے، جس کی مدد سے انسان اپنی زندگی احکام الٰہی کے مطابق بسر کر کے اپنی عاقبت سنوار سکتا ہے۔

No comments:

Post a Comment