Ghar aur jaidad bechna kesa he



گھر اور جائیداد بیچنا کیسا ہے؟

حضرت سعید بن حریث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ تم میں سے کوئی اپنا گھر یا جائیداد بیچے تو سزاوار ہے کہ اس کے اس عمل میں برکت اور فائدہ نہ ہو۔ البتہ اگر وہ اس کی قیمت کو اسی طرح کی کسی جائیداد میں لگا دے (پھر ٹھیک ہے) (رواہ ابن ماجہ)

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنی پر حکمت رہنمائی فرمائی ہے۔ مکان اور جائیداد وغیرہ اگر بیچ کر رقم حاصل کر لی جائے تو وہ جلد ہی وقتی اخراجات میں ختم ہو جاتی ہے اور آدمی جائیداد سے محروم ہو جاتا ہے اور پھر پچھتاوے کے علاوہ کچھ پاس نہیں رہتا۔ مکان اور جائیداد ایک مستقل ضرورت کی چیز ہوتی ہے جو انسان کے لئے بہت سہولت مہیا کرتی ہے۔ یہ مشورہ اصل میں امتیوں کے ساتھ رأفت و رحمت کا تعلق کا ظہور ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس طرح کے مشفقانہ مشوروں پر عمل کی توفیق دے۔


No comments:

Post a Comment