Gunah ke bad Tobah



گناہ کے بعد توبہ

حضرت ابو موسیٰ عبد اللہ بن قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ:"اللہ تعالیٰ رات کو اپنا ہاتھ پھیلاتے ہیں تا کہ دن میں گناہ کرنے والا رات کو توبہ کرے اور دن کو اپنا دست قدرت پھیلاتے ہیں تا کہ رات کو گناہ کرنے والا دن کو توبہ کرے (یہ معافی کا سلسلہ یوں ہی چلتا رہے گا) یہاں تک کہ (قربِ قیامت) مغرب سے سورج طلوع ہو۔" (رواہ مسلم)

No comments:

Post a Comment