Halal rozi kamana faraiz mein se he




حلال روزی کمانا فرائض میں سے ہے

حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:"حلال روزی حاصل کرنے کی فکر و کوشش فرض کے بعد فریضہ ہے۔" (رواہ البیھقی فی شعب الایمان)

تشریح: اکثر شارحین نے حدیث کا مطلب یہ بیان کیا ہے، نماز، روزہ اور زکوٰۃوغیرہ اسلام کے اولین اور بنیادی ارکان و فرائض ہیں۔ ان کی ادائیگی پر بندہ اجر و ثواب کا مستحق ہے۔البتہ درجہ اور مرتبہ میں ان کے بعد حلال روزی حاصل کرنے کی فکر اور کوشش بھی ایک اسلامی فریضہ ہے۔ اور اس میں مشغول ہونا عین دین و عبادت اور موجب ثواب ہے۔اگر بندہ اس سے غفلت برتے گا تو خطرہ ہے کہ حرام روزی سے پیٹ بھرے گا اور نتیجتاً   آخرت میں خوفناک انجام سے دوچار ہو۔

No comments:

Post a Comment