Hamdardi aur aib poshi ka silah




ہمدردی اور عیب پوشی کا صلہ

حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"مسلمان، مسلمان کا بھائی ہے، وہ نہ اس پر ظلم کرتا ہے اور نہ اسے ہلاک اور تباہ ہونے دیتا ہے۔ جس نے اپنے بھائی کی حاجت پوری کی، اللہ تعالیٰ اس کی حاجت پوری کرے کا۔ جس نے کسی مسلمان سے سختی اور مصیبت کو دور کیا، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن کی ہولناک سختیوں میں سے کسی سخت مصیبت کو اس سے دورکر دے گا۔ اور جس نے کسی مسلمان کے عیب کو چھپایا، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی عیب پوشی کرے گا۔" (متفق علیہ)

No comments:

Post a Comment