Hath se rozi kamane ki fazeelat




ہاتھ سے روزی کمانے کی فضیلت

حضرت مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:"کسی نے کبھی کوئی کھانا اس سے بہتر نہیں کھایا کہ اپنے ہاتھوں کی محنت سے کما کر کھائے اور اللہ کے پیغمبر داؤد علیہ السلام اپنے ہاتھوں سے کام کر کے روزی کماتے  تھے" (رواہ البخاری)

بے شک سب سے افضل روزی وہی ہے جو ہاتھ سے کما کر کھائی جائے، اس لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ سب سے پاک روزی وہی ہے جو ہاتھ سے کوئی کام کر کے کمائی گئی ہو اور وہ تجارت  جو پاک بازی کے ساتھ کی جائے وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں قبول ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا ہے کہ  "الکاسب حبیب اللہ" کہ ہاتھ سے روزی کمانے والا اللہ کا حبیب ہے۔ جہاں زندگی میں معیارات غیر اسلامی ہو جائیں وہاں یہ پیمانے بدل جاتے ہیں اور ہاتھ سے محنت  کرنے والوں کو کم درجہ کے انسان سمجھا جاتا ہے اور معاشرے میں ان کی عزت و تکریم ختم ہو جاتی ہے۔ وہ معاشرہ اپنی تمام بھلائیوں سے خالی ہو جاتا ہے جہاں ہاتھ سے کام کرنا عار بن جائے اور وہ قوم ہمیشہ دوسروں کو غلام اور مقروض ہو جاتی ہے، جیسے آج کل ہم پاکستانیوں کا حال ہے۔

No comments:

Post a Comment