Haya ki haqeeqat




حیا کی حقیقت

حضرت زید بن طلحہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:"بے شک ہر دین کے لئے کچھ اخلاق ہیں اور اسلام کا اخلاق حیا ہے۔" (مشکو ٰة باب الرفق و الحیاء و حسن الخلق)

تشریح:حیا ہی وہ خوبی ہے جو انسانوں کو معراجِ انسانیت پر لاکھڑا کرتی ہے اور اسی سے وہ اشرف المخلوقات کہلانے کے حقدار ٹھہرتے ہیں۔اسی وصف سے انسان اور حیوان میں فرق نمایاں ہوتا ہے اور اسی سے آداب و اخلاق نکھرتے اور سنورتے ہیں۔ اسی وصف سے انسانوں میں تہذیب و شائستگی پروان چڑھتی ہے نیکی اور سچائی کا چمن شاداب ہوتا ہے، شرافت و امانت کے پھول کھلتے ہیں۔ مروت و احسان کے ثمر لگتے ہیں۔ حیا انسان کی فطری خوبی ہے کو رب کائنات نے اسے عطا کی ہے۔

No comments:

Post a Comment