Jannat ki zamanat




 جنت کی ضمانت

حضرت عبادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا"مجھے چھ چیزوں کی ضمانت دو میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں۔ (١) جب بات کرو سچ بولو، (٢) جب وعدہ کرو پورا کرو، (٣) جب تمہیں امین بنایا جائے تو اس کا حق ادا کرو، (٤) اپنی شرم گاہوں کی  حفاظت کرو، (٥) اپنی نظریں نیچی رکھا کرو، (٦) اپنے ہاتھوں کو روکے رکھو۔" (رواہ ابن خزیمہ فی حدیث علی بن حجر و ابن حبان و الحاکم)

یہ سب ایمان کی صفات ہیں جو بندۂمومن میں پیدا ہونی چاہئیں اور انہی صفات کو قرآن مجید عملِ صالح قرار دیتا ہے جو اللہ کے ہاں ایمان کے ساتھ مل کر نجات کا ذریعہ ہے۔

No comments:

Post a Comment