Janweron ke sath acha bertao




جانوروں کے ساتھ اچھا برتاؤ

حضرت عبد اللہ بن عمر اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنھم سے روایت ہے، دونوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"ایک ظالم عورت کو ایک بلی کو (نہایت ظالمانہ طریقہ سے) مار ڈالنے کے جرم میں عذاب دیا گیا ہے۔ اس نے اس بلی کو بند کر لیا، پھر نہ تو خود اسے کچھ کھانے کو دیا اور نہ اسے چھوڑا کہ وہ حشرات الارض سے اپنا پیٹ بھر لیتی (اس طرح اسے بھوکا تڑپا تڑپا کے مار ڈالا) ۔" (متفق علیہ)

تشریح: اسلامی اخلاق کا تقاضا ہے کہ انسان کسی ذی روح کے لئے اذیت کا باعث نہ بنے۔ انسان تو انسان ہے، کسی جانور کو بھوکا پیاسا مار دینا بھی اللہ کے عذاب کا باعث ہے۔ موذی جانوروں سانپ بچھو وغیرہ کا معاملہ اور ہے۔ ان کو مار دینے کی اجازت ہے، مگر انہیں بھی بھوکا پیاسا رکھ کر مارنا جائز نہیں۔

No comments:

Post a Comment