Jins mukhalif ki mushabehat ikhtiyar kerna




جنس مخالف کی مشابہت اختیار کرنا

حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے:" رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت فرمائی ہے ان مردوں پر جو عورتوں کی مشابہت اختیار کریں (یعنی ان کی ہی شکل و ہیئت، ان کا سا لباس اور ان کا انداز اپنائیں) اور ان عورتوں پر بھی جو مردوں کی مشابہت اختیار کریں۔ (یعنی ان کی سی شکل و ہئیت بنائیں، ان کا سا لباس اور طرز و انداز اختیار کریں۔)" (رواہ البخاری)

تشریح: اولاد آدم میں کچھ مرد ہیں اور کچھ عورتیں۔ مردوں کی اپنی جسمانی ساخت ہے اور عورتوں کی اپنی۔ ہر مرد کے لئے لازم ہے کہ وہ اپنے مرد ہونے پر راضی ہو اور ہر عورت اپنے عورت ہونے پر خوش ہو۔ جو مرد شکل و صورت ، چال ڈھال اور لباس میں عورتوں کی مشابہت کرے تو وہ گویا اللہ کے اس فیصلے پر راضی نہیں ہے کہ اسے مرد بنایا گیا ہے۔ اسی طرح عورت اگر مردانہ انداز اور لباس پہنتی ہے تو وہ فطری تقاضوں سے بغاوت کر رہی ہے۔ اسی لئے ایسا کرنے والے مردوں اور عورتوں پر لعنت فرمائی گئی ہے۔ 

No comments:

Post a Comment