Juda ho Deen sayasat se to reh jati he changaizi





جدا ہو دیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"اسلام اور سلطان دو جڑواں بھائی ہیں۔ ان میں سے کوئی بھی صحیح نہیں ہو سکتا مگر اپنے ساتھی کے ساتھ۔ اسلام بنیاد ہے اور سلطان اس کا نگران/چوکیدار ہوتا ہے اور جب تک یہ دونوں اکٹھے ہوں تو اللہ تعالیٰ بنیاد کو نہیں گراتے اور جس کا کوئی نگران نہ ہوتو وہ ختم ہو جاتا ہے۔"  (کنز العمال)

اسلام چونکہ دین ہے اور دین تو اسی وقت تک نافذ رہتا ہے جب تک اس کا نافذ کرنے والا موجود ہو۔ اور سچا حکمران بھی وہی ہے جو اسلام کے عدل و اجتماعی کا حامل ہو۔ اس لئے فرمایا گیا ہے کہ دونوں اکیلے نہیں رہ سکتے۔ اگر اسلام ہو اور قوت نافذہ نہ رہے تو وہ مذہب بن جاتا ہے اور اگر حکمران کے پاس اسلام نہ ہو تو وہ مشرف بن جاتا ہے یا بش اور بلئیر۔ یہی صورت حال ہے جو اس وقت دنیا پر چھائی ہوئی ہے۔ حکمرانوں کے پاس اسلام نہیں ہے اور اسلام کے پاس حکمران نہیں ہیں۔ اور یہی حقیقت ہے جس کو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے یوں فرمایا تھا           لا اسلام الا با لجماتہ      کہ جماعت کے بغیر اسلام کا تصور ہی نہیں اور     لا جماعتہ الا بالامارة       یعنی جماعت کا تصور نہیں ہے بغیر امیر کے۔اللہ کرے آج اسلام کو جماعت اور امیر مل جائیں یا پھر کسی امیر اور جماعت کو اسلام مل جائے

زور بازو آزما شکوہ نہ کر صیاد سے
آج تک کوئی قفس ٹوٹا نہیں فریاد سے

No comments:

Post a Comment