Libas mein tawazu per inaam o ikraam




لباس میں تواضع پر انعام و اکرام

معاذ بن انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"جو بندہ بڑھیا لباس کی استطاعت کے باوجود از راہِ تواضع و انکساری اس کو استعمال نہ کرے (اور سادہ معمولی لباس ہی پہنے) تو اللہ تعالیٰ اس کو قیامت کے دن ساری مخلوقات کے سامنے بلا کر اختیار دے گا کہ وہ ایمان کے جوڑوں میں سے جو جوڑا بھی پسند کرے ، اس کو زیب تن کرے۔" (رواہ الترمذی)

تشریح: اچھا لباس میسر ہو تو پہننے کی ممانعت نہیں لیکن جو شخص تواضع اور انکساری کے جذبے کے تحت استطاعت کے باوجود معمولی لباس پہنے تا کہ دوسروں پر اس کی بڑائی نہ ظاہر ہو اور نہ کسی مفلس و نادار کا دل آزردہ ہو تو اُسے قیامت کے دن بہترین لباس سے نوازا جائے گا۔

No comments:

Post a Comment