Musulmano ke lie behtreen aur bad tareen adwaar ki aalamat




مسلمانوں کے لئے بہترین اور بدترین ادوار کی علامات

"حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"جب (حالت یہ ہو کہ)تمہارے حکمران تم میں سے نیک لوگ ہوں، اور تمہارے دولت مندوں میں سماحت و سخاوت کی صفت ہو، اور تمہارے معاملات باہم مشورہ سے طے ہوتے ہوں تو (ایسی حالت میں) زمین کی پشت تمہارے لئے اس کے بطن (پیٹ)سے بہتر ہے....اور (اس کے برعکس) جب حالت یہ ہو کہ تمہارے حکمران تم میں سے بدترین لوگ ہوں، اور تمہارے دولت مندوں میں (سماحت کی بجائے) بخل اور دولت پرستی آ جائے، اور تمہارے معاملات (بجائے اہل الرائے کی مشاورت کے) تمہاری عورتوں کی رایوں سے چلیں، تو (ایسی حالت میں) زمین کا بطن (پیٹ)تمہارے لئے اس کی پشت سے بہتر ہے۔" (رواہ الترمذی)

No comments:

Post a Comment