Namaz ka choot jana




نماز کا چھوٹ جانا

نوفل بن معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:"جس شخص کی ایک نماز بھی فوت ہو گئی وہ ایسا ہے کہ گویا اس کے گھر کے لوگ اور مال و دولت سب چھین لیا گیا ہو۔" (رواہ احمد)

تشریح: نماز ارکان اسلام کا اہم رکن ہے۔ یہ مسلمان پر فرض قرار دی گئی ہے ۔ اس کی حد درجہ فضیلت بیان کی گئی ہے۔ اس حدیث سے یہ واضح کر دیا گیا ہے کہ ایک نماز کا چھوٹ جانا اس کے مترادف ہے جیسے کہ گھر میں آدمی نے بہت سا مال جمع کیا ہو اور کوئی اُس سے اس کا سارا مال اور اہل و عیال ہتھیا کر لے جائے اور وہ خالی ہاتھ رہ جائے۔

No comments:

Post a Comment