Nijat ke teen raste




نجات کے تین راستے

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:"تین چیزیں ہیں جو نجات دلانے والی ہیں، اور تین ہی چیزیں ہیں جو ہلاک کر دینے والی ہیں۔ پس نجات دلانے والی تین چیزیں تو یہ ہیں: ایک، اللہ کا خوف خلوت میں اور جلوت میں (یا ظاہر میں اور باطن میں)، اور دوسرے حق بات کہنا خوشی میں اور غصہ میں، اور تیسرے میانہ روی خوشحالی میں اور تنگدستی میں۔ اور ہلاک کرنے والی تین چیزیں یہ ہیں: ایک وہ خواہش نفس جس کی پیروی کی جائے، دوسرے وہ بخل کی اطاعت کی جائے(یعنی اس کے تقاضے پر چلا جائے)اور تیسرے آدمی کی خود پسندی کی عادت، اور یہ ان میں سب سے زیادہ سخت ہے۔"
(رواہ البیھقی فی شعب الا یمان)

No comments:

Post a Comment