Qayamat ke din asal nidamat




قیامت کے دن اصل ندامت

"حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"بے شک قیامت کے دن سب سے زیادہ ندامت اس شخص کو ہوگی جس نے اپنی آخرت دوسروں کی دنیا (سنوارنے) کے لئے بیچ دی ہو گی۔"
 (رواہ البخاری)

عام طور پر آدمی اپنے بیوی بچوں کی جائز و ناجائز خواہشات پوری کرنے کے لئے جھوٹ اور فریب سے کام لیتا ہے اور حرام ذرائع سے روزی کماتا ہے۔ اس طرح وہ اپنے گھر والوں کے لئے تو آسانی پیدا کرتا ہے مگر اپنی عاقبت خراب کر لیتا ہے۔ ایسا شخص روزِ قیامت اپنی حماقت پر سب سے زیادہ شرمندہ ہو گا کہ دوسروں کی دنیا سنوارنے کے لئے میں نے اپنی عاقبت کیوں خراب کی۔

No comments:

Post a Comment