Ramzan ka aakhri aashrah





رمضان کا آخری عشرہ

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہا:"رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آخری عشرہ میں اپنی تہبند کو مضبوط باندھتے (تاکہ خوب عبادت کریں) اور پوری رات عبادت کرتے تھے اور اپنے گھر والوں کو  (عبادت کے لئے) جگاتے۔
" (متفق علیہ)

رمضان کے پہلے عشر کو رحمت، دوسرے کو مغفرت اور تیسرے کو جہنم سے رہائی کا ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔ تیسرے عشرے کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔اس میں وہ شب (لیلتہ القدر) بھی آتی ہے جس میں قرآن حکیم کا نزول ہوا جو ظلمت اور تاریکی میں روشنی اور نور و ضیاء کا چراغ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس عشرے میں بطور خاص عبادت اہتمام فرماتے تھے۔ اس کی راتوں میں عبادات میں اور کثرت ہو جاتی تھی۔ ہمیں بھی چاہیے کہ اس عشرے کی راتوں میں شب بیداری کا اہتمام کریں۔قرآن حکیم کی تلاوت اور سمجھ بوجھ حاصل کریں۔ نوافل، ذکر اذکار اوردعا و مناجات کے ذریعے اپنے رب کو راضی کریں۔

No comments:

Post a Comment