Ramzan ul Mubarik ko qeemati banaiye




رمضان المبارک کو قیمتی بنائیے

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"جس شخص نے ایمان اور ثواب کی امید رکھتے ہوئے رمضان میں قیام اللیل  (نماز تراویح) کا اہتمام کیا، اس کے سابقہ گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔" 
(متفق علیہ)

تشریح: روزہ دار نہ صرف اپنی زبان و بیان، اپنے افکار و خیالات، اپنے معاملات و معمولات میں احکامِ الٰہی اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مہینہ بھر تربیت حاصل کرتا ہے، بلکہ شب کو بھی قیام اللیل  (نمازِتراویح) میں اللہ تعالیٰ کی کتاب کو توجہ اور انہماک سے سنتا ہے، اس طرح اس کی زندگی میں انقلاب آتا ہے اور اگر وہ ٹھیک ٹھیک ان ہدایات کو اپناتا ہے تو یقیناًاس کی زندگی میں تبدیلی آنی چاہیے اور یہی تبدیلی اس کے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے۔

No comments:

Post a Comment