Roza Dhaal he




روزہ ڈھال ہے

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"روزہ ڈھال ہے، لہذا جب کوئی روزہ رکھے تو فحش باتیں نہ کرے اور بیہودہ پن نہ دکھائے۔ اگر کوئی دوسرا شخص روزہ دار سے گالی گلوچ کرے یا جھگڑے تو روزہ دار کہ دے (بھائی) میں روزے سے ہوں (تمہاری باتوں کا جواب نہیں دوں گا)" (رواہ البخاری)

ڈھال ہونے کا مطلب یہ ہے جیسے جنگ میں ڈھال سے حفاظت کا کام لیا جاتا ہے۔ اسی طرح روزہ سے اپنے دشمن یعنی شیطان سے حفاظت ہوتی ہے۔ اس لئے روزہ دار کو چاہئے کہ اپنے آپ کو دشمن سے محفوظ رکھتے ہوئے جھوٹ، چغل خوری، لغو بکواس، غیبت، بدگوئی، بدکلامی، تمسخر اور جھگڑا وغیرہ سے پرہیز کریں۔

No comments:

Post a Comment