Rozay ki fazeelat




روزے کی فضیلت

جناب ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"کوئی بندہ ایسا نہیں کہ جو محض اللہ کے لئے ایک دن کا روزہ رکھے گا، مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ اس ایک دن کے روزہ کی وجہ سے اسے جہنم سے ستر سال کی مسافت کے بقدر دور کر دے گا۔" (متفق علیہ)

تشریح: روزہ اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے۔ اس کا ثواب بھی خصوصی ہے۔ ایک حدیث قدسی میں ہے کہ روزہ میرے لئے ہے اور میں ہی اُس کا اجر دوں گا۔ روزہ گناہوں کی بخشش کا ذریعہ ہے۔ پس روزہ کی وجہ سے روزہ دار جنت سے قریب اور جہنم سے دور ہو جاتا ہے۔

No comments:

Post a Comment