Zaalim ko taqwiyyat puhanchane wale ki hesiyat




ظالم کو تقویت پہنچانے والے کی حیثیت

حضرت اوس بن شرجیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ "جو کوئی کسی ظالم کے ساتھ چلے تا کہ اسے قوت پہنچائے اور وہ جان رہا ہو کہ وہ ظالم ہے تو وہ شخص اسلام سے نکل گیا۔ (رواہ البیھقی فی شعب الایمان)

اگر کسی ظالم کا ساتھ دینا اور اس کی کسی قسم کی مدد کرنا اتنا بڑا گناہ ہے تو سوچئے کہ خود ظلم کتنا بڑا گناہ ہو گا۔ آج دنیا میں کون نہیں جانتا کہ مختلف مملکتیں کس طرح طاقت کے نشے میں دوسروں پر ظلم کر رہی ہیں۔ ان ظالموں کا ساتھ دینے والوں کو اپنی عاقبت کی فکر کرنی چاہئے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایسے حکمرانوں کو اور عوام کو جو اس ظلم پر احتجاج نہ کریں بلکہ ایسے حکمرانوں کے حامی ہوں اسلام سے نکل جانے کی خبر دے رہے ہیں۔لیکن آج کے مسلمان کو تو دنیا کی آسائشیں حاصل کرنا اور زیادہ سے زیادہ مفادات سمیٹنا ہی پسند ہے۔ آخرت کے بارے میں تو شائد یقین بھی نہیں ہے اور اگر کوئی خیال ہے تو دنیا کی محبت و عزت اس کے مقابلے میں بہت وقعت والی معلوم ہوتی ہے۔ لیکن دعویٰ پھر بھی مسلمان ہونے کا ہے۔


No comments:

Post a Comment