Acha aur bura insan kon?


اچھا اور برا انسان کون؟

حضرت ابی بکر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نےعرض کیا، اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم)! سب سے اچھا انسان کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"جس کی عمر لمبی اور عمل اچھا ہو۔" پھر اُس نے پوچھا، سب سے بُرا انسان کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:" جس نے لمبی عمر پائی اور برے اعمال میں مبتلا رہا۔"  (رواہ الترمذی)
تشریح: لمبی عمر باعثِ رشک ہے اگر اللہ اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت میں گزری ہو۔ جو شخص ہر معاملہ میں اللہ کی رضا کو پیش نظر رکھتا ہو وہ نیکیوں کا بہت بڑا ذخیرہ جمع کر لیتا ہے۔ اور اس شخص کی بد بختی پر کون رشک کر سکتا ہے جس کی طویل زندگی اللہ کی نافرمانی اور بغاوت کے دریا میں غرق ہو چکی ہو اور وہ آخرت میں نافرمانی کا  بھاری بوجھ کمر پر لاد کر لے جائے۔ 

No comments:

Post a Comment