Ahyaa Sunnat aur Ummat ki islah



احیاء سنت اور امت کی اصلاح

حضرت بلال بن الحارث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:" جس نے میری کوئی سنت زندہ کی جو میرے بعد ختم کر دی گئی تھی، (متروک ہو گئی تھی) تو اس شخص کو اجرو ثواب ملے گا ان تمام بندگان خدا کے اجرو ثواب کے برابر جو اس پر عمل کریں گے، بغیر اس کے کہ ان عمل کرنے والوں کے اجر و ثواب میں سے کچھ کمی جائے۔" (رواہ الترمذی)

تشریح: اس حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس امتی کے اجر و ثواب کا ذکر کیا ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی متروک سنت کو دوبارہ زندہ کرے۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس عمل کا جتنا اجر و ثواب کرنے والے کو ملے گا، اس سب کے مجموعہ کے برابر اس بندے کو عطا ہو گا جس نے ان دینی احکام و اعمال کو پھر سے زندہ کرنے کی جدوجہد کی تھی اور یہ اجر عظیم اللہ تعالیٰ ہی کی طرف سے خصوصی انعام کے طور پر عطا ہو گا۔ 

No comments:

Post a Comment