Deen mein isteqamat ikhtiyar kerne ki ahmiyat




دین میں استقامت اختیار کرنے کی اہمیت

سفیان بن عبد اللہ شقفی (رضی اللہ عنہ) نے بیان کیا ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا "یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسلام کے بارے میں مجھے ایسی جامع بات بتائیے کہ آپ کے بعد پھر میں کسی اور سے اس بارے میں کچھ پوچھنے کا محتاج نہ رہوں۔" آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "کہو میں اللہ پر ایمان لایا اور پھر اس پر استقامت اختیار کر لو۔" (رواہ مسلم)

اگر انسان واقعی اللہ کو اپنا مالک تسلیم کر کے پھر اس کا بندہ بن جائے تو باقی کیا رہ جاتا ہے؟ یہی چیز تو مطلوب ہے اور اسی کا شعوردے کر انسان کو بھیجا گیا ہے کہ اللہ کو رب مان کر زندگی گزار دے۔ اور پھر جس کو اللہ تعالیٰ فرما دے کہ میرا بندہ ہے تو اس سے بڑھ کر مقام کیا ہوگا؟ جسے قرآن مجید میں فرمایا گیا:"جو لوگ کہہ دیں ہمارا رب اللہ ہے اور پھر اس پر سیدھے رہیں (جم جائیں) تو پھر ان پر کوئی خوف و حزن نہیں۔ وہ سب جنتی ہیں، اپنے اعمال کے بدلہ میں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔" اللہ تعالیٰ ہمیں ایسے بندوں میں شامل رہ کر زندگی گزارنے کی توفیق دے۔آمین!

No comments:

Post a Comment