Deen mein sakhti nahi





دین میں سختی نہیں

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا"دین آسان ہے، جو کوئی دین میں سختی کرے گا یہ اس پر ضرور غالب آ جائے گا۔ چنانچہ تم رُخ سیدھا رکھو، میانہ روی اختیار کرو، خوشخبری پر نظر رکھو اور مدد حاصل کرو، صبح شام کے اوقات اور رات کے کچھ حصّے میں عبادت سے۔" (رواہ النسائی)

اللہ تعالیٰ نے دین میں کوئی تنگی نہیں رکھی بلکہ اتنے ہی فرائض و واجبات رکھے ہیں جو عام انسان ادا کر سکے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے متعدد بار لوگوں کو احساس دلایا ہے کہ نوافل کے سلسلے میں بھی اور دین کے ہر پہلو میں میانہ روی اختیار کی جائے اور فضائل کے ذریعہ ترغیب حاصل کی جائے تا کہ ان اعمال پر دوام حاصل ہو۔ اس سلسلے میں رات کے کچھ حصّے میں عبادت کو بہت اہمیت دی گئی ہے کہ اس سے اخلاص اور اللہ تعالیٰ سے تعلق پیدا ہوتا ہے۔

No comments:

Post a Comment