Din ka rozah, Raat ka qayam




دن کا روزہ ،رات کا قیام

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:"جس نے رمضان کے دروازے رکھے ایمان اور خود احتسابی کی کیفیت کے ساتھ،اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کر دئیے گئے۔ اور جو رمضان (کی راتوں) میں کھڑا رہا (قرآن سننے اور سنانے کے لئے) ایمان اور خود احتسابی کی کیفیت کے ساتھ، اس کی بھی سابقہ خطائیں بخش دی گئیں۔" (متفق علیہ)

اس حدیث میں روزے کے آداب بتائے گئے ہیں۔ روزہ رکھنے والا ایمان و یقین کے ساتھ روزے رکھے اور دھیان رکھے کہ روزے کے دوران اُس سے کسی قسم کی معصیت کی ارتکاب نہ ہونے پائے۔ اگر اس کیفیت کے ساتھ روزہ رکھا جائے تو گزشتہ گناہوں کی بخشش کا ذریعہ بن جائے گا۔ اسی طرح رمضان میں قیام اللیل بھی اگر خلوص و اخلاص اور انہماک کے ساتھ ہو تو وہ معاصی کی بخشش کا باعث بن جائے گا۔

No comments:

Post a Comment