Dolat mandi ka maayar





دولتمندی کا معیار

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"دنیا کے اسباب اور سامان زیست کی کثرت کا نام دولت مندی نہیں ہے اصل دولت مندی تو دل کی بے نیازی اور غنا ہے۔" (متفق علیہ)

تشریح: "ایسے صاحب جائیداد اور امیر کبیر کو "غنی" نہیں کہنا چاہئے جو بے چارہ اس مال کے باوجود      ھل من مزید       کا نعرہ لگا رہا ہے وہ "غنی" نہیں دنیا کا "فقیر"ہے۔فی الواقع غنی تو وہ ہے جس کے دل میں دنیا کی محبت اور حرص نہ ہو اور سیر چشم ہو۔

No comments:

Post a Comment