دولتمندی کا معیار
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"دنیا کے اسباب اور سامان زیست کی کثرت کا
نام دولت مندی نہیں ہے اصل دولت مندی تو دل کی بے نیازی اور غنا ہے۔" (متفق
علیہ)
تشریح: "ایسے صاحب جائیداد اور امیر کبیر کو
"غنی" نہیں کہنا چاہئے جو بے چارہ اس مال کے باوجود ھل من مزید کا نعرہ لگا رہا ہے وہ "غنی"
نہیں دنیا کا "فقیر"ہے۔فی الواقع غنی تو وہ ہے جس کے دل میں دنیا کی
محبت اور حرص نہ ہو اور سیر چشم ہو۔
No comments:
Post a Comment