حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Do rukhay ki zuban




دورُخے کی زبان

حضرت عمار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"جو شخص دنیا میں دو رُخا ہو گا اس کے لئے قیامت کے دن آگ کی زبان ہوگی۔" (مشکو ٰة شریف)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جابجا تاکید فرمائی ہے کہ مسلمانوں کو اپنے اخلاق درست رکھنے کی کوشش میں لگے رہنا چاہئے۔ فقط اس سے کام نہیں چلے گا کہ منہ سے کلمہ پڑھ لیا، وقت پر مارے بندھے شرما حضوری نماز روزہ میں شریک ہو گئے اور اس کے بعد جو چاہا کیا۔

اس حدیث میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے ہیں کہ جس آدمی کا دنیا میں ظاہر کچھ اور باطن کچھ ہوگا، جس کی ظاہری دکھاوے کی زبان اور ہوگی اور باطن کی زبان دوسری ہوگی، آخرت میں اس کی خیر نہیں۔ حدیث میں ہے کہ جو دو چہرے والا ہوگا، یعنی ظاہری برتاؤ دیکھ کر ملنے ولا اس کا گرویدہ ہو جائے گا لیکن اس کے پیٹھ پیچھے کا برتاؤ کٹر دشمن کا سا ہوگا، تو قیامت کےمیں اس کی زبان آگ کے ایک شعلہ ہو جائے گی جو اس کا چہرہ، منہ سب کچھ جلا کر خاک سیاہ کر ڈالے گی۔ اور پھر ہمیشہ اسی طرح جلتی رہے گی۔ اسے لوگ تمہیں بہت سے ملیں گے کہ جن کوملنے والے ان کو اپنا دوست جانتے ہیں، لیکن جب موقعہ آتا ہے تو وہ ان کے بدترین دشمن ثابت ہوتے ہیں۔ ان کے کاٹے کا منتر نہیں۔ دنیا میں سارا فساد ایسے ہی جعلساز، دوغلے لوگوں کا پھیلا ہوا ہے اور اب بھی وہی پھیلا رہے ہیں۔ 

No comments:

Post a Comment