حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Doghlay pan ki muzammat




دوغلے پن کی مذمت

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اصل نسل کے لوگوں میں تم یہ بات پاؤ گے کہ وہ عہد جاہلیت میں اگر بہتر تھے تو عہد اسلام میں بھی اچھے ہوں گے، بشرطیکہ وہ دین میں زیرک و سمجھ دار ہوں، اور ایسے اچھے لوگوں کو تم حکومت و امارت کو سخت ناپسند کرنے والا پاؤ گے۔ اور بدترین لوگ ان کو پاؤ گے جن کے دو منہ ہوں، کہ ایک کے پاس ایک منہ سے جائے اور دوسرے کے پاس دوسرے منہ سے۔ (رواہ بخاری و مسلم)


No comments:

Post a Comment