بلندی کی راہیں
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا:"صدقه و خیرات کرنے سے مال میں کمی واقع نہیں ہوتی، اور عفو و
درگزر سے اللہ تعالیٰ بندے کی عزت کی بڑھاتا ہے اور کوئی بندہ اللہ تعالیٰ کے لئے
تواضع اور عاجزی اختیار کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے بلندی کی عطا فرماتا ہے۔"
(رواہ مسلم)
حدیث کی پہلی بات میں صدقه و خیرات کرنے کی ترغیب ہے۔ ظاہری آنکھ یہی دیکھتی
ہے کہ غرباء و مساکین کو مال عطا کرنے پر اس میں کمی واقع ہو جائے گی، مگر حقیقت
میں اس شخص کے مال میں دنیا میں بھی خیر و برکت حاصل ہوتی ہے اور آخرت میں تو
لازوال اجرو ثواب کا اضافہ ہوتا ہے۔ جب ہاتھ اللہ تعالیٰ کی راہ میں کشادہ ہو جاتا
ہے تونفس سے بخل جیسی بری عادت جاتی رہتی ہے اور انفاق فی سبیل اللہ سے دل کو
طمانیت اور سرور حاصل ہوتا ہے۔ اور جو شخص دوسروں کو معاف کرتا ہے، اللہ تعالیٰ
اُس کی عزت و احترام میں اضافہ کر دیتا ہے۔ حدیث مبارک میں تیسری بات تواضع اور
عاجزی اختیار کرنے کے لئے ارشاد فرمائی گئی ہے۔ اس سے نرم دلی کی کیفیت پیدا ہوتی
ہے، تکبر اور غرور سے چھٹکارا مل جاتا ہے۔
No comments:
Post a Comment