درس حدیث
عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے مجھ سے پہلے کسی بھی امت میں
کسی بھی نبی کو نہیں بھیجا مگر اس کی امت میں اس کے کچھ خاص حواری اور متبعین
بنائے جو اس کی سنتوں پر عمل کرتے تھے اور اس کے حکموں کی پیروی کرتے تھے پھر ان
کے بعد ایسے نااہل جانشین پیدا ہوئے جو وہ بات کہتے تھے جو خود نہیں کرتے تھے اور
وہ کام کرتے تھے جنکا ان کو حکم نہیں دیا گیا تھا۔ تو جو شخص ان سے اپنے ہاتھ سے
جہاد کرے وہ بھی مؤمن ہے اور جو شخص اپنی زبان سے ان سے جہاد کرے وہ بھی مؤمن ہے
اور جو شخص ان سے اپنے دل سے جہاد کرے وہ بھی مؤمن ہے۔ اور اسکے بعد رائی کے دانہ
کے برابر بھی ایمان کا حصّہ نہیں۔ (رواہ
مسلم و ابوداؤ د)
No comments:
Post a Comment