حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Eeman aur muhabbat e Rasool




ایمان اور محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:"تم میں سے کوئی شخص جب تک مجھے اپنے باپ، بیٹے اور سب لوگوں سے زیادہ پیارا اور محبوب نہ بنا لے اُس وقت تک وہ مؤمن نہیں ہو سکتا۔" (متفق علیہ)

صرف یہ نہیں فرمایا کہ "رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرو" بلکہ یہ فرمایا ہے کہ"تمھیں سب سے زیادہ محبت اور پیار آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ہی ہونا چاہئے" ورنہ تم مؤمن نہیں ہو۔ محبت کی یہ علامت ہے کہ محب اپنے محبوب کی ہر ادا پر جان دیتا ہے اور ہر معاملہ میں اس کی پیروی میں خوشی محسوس کرتا ہے۔ وہ اس بات کا تصور بھی نہیں کر سکتا کہ اپنے محبوب سے اختلاف کرے یا اس کے کسی فرمان کو ٹھکرا دے یا اس کے کسی حکم کو نہ مانے یا اس راہ پر چلے جسے اس کا محبوب پسند نہ کرتا ہو یا اپنے محبوب کے دشمنوں سے دوستی قائم کرے۔ یا زندگی کے کسی معاملے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے کو مسترد کر دے یا ایسے نظام کو قائم کرنے کی کوشش کرے جس کو مٹانے کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تھے۔

No comments:

Post a Comment