حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Behtreen khatakar



بہترین  خطاکار

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"تمام بنی آدم بہت خطاکار ہیں، لیکن ان خطاکاروں میں بہتر وہ ہیں جو بار بار توبہ کرنے والے ہیں۔" (سنن ابن ماجہ و سنن الترمذی)

یعنی غلطی ہو گئی تو توبہ کر لیں۔توبہ کے لئے یہ شرط نہیں ہے کہ پھر کبھی وہ غلطی نہ ہو۔ اصل بات یہ ہے کہ اس وقت آپ عہد کر لیں کہ یہ کام میں نے نہیں کرنا اور ایک دفعہ وہ کام چھوڑ دیں تو توبہ ہو گئی۔ اگر کچھ عرصے کے بعد آپ پھر جذبات کی رو میں بہہ گئے یا آپ پر برے اثرات پڑے اور آپ سے وہ غلطی دوبارہ سرزد ہو گئی، تو کوئی بات نہیں، آپ پھر توبہ کر لیں۔ اسی لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : "التوابون" یعنی بار بار توبہ کرنے والے۔

No comments:

Post a Comment