حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Derd o takleef se bachao ki dua




درد و تکلیف سے بچاؤ کی دعا

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تمھیں تکلیف ہو،درد ہو تو اپنا ہاتھ درد والی جگہ پر رکھو اور پڑھو:"بسم اللہ (وباللہ) اعوذ بعزة اللہ و قدرتہ من شرما اجد من وجعی ھذا "اللہ کے نام سے اللہ کی عزت اور قدرت کی پناہ میں آتا ہوں اور اس تکلیف سے جو میں اپنی بیماری کی وجہ سے پا رہا ہوں۔" پھر اپنا ہاتھ اٹھا لو اور دوبارہ یہی کلمات پڑھو۔ طاق بار۔ (اخرجہ  الترمذی،و الحاکم)

اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہر چیز پر قدرت رکھتے ہیں اس لئے پورے وثوق کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات پر عمل کر کے شفا حاصل کرنی چاہئے۔ اللہ کی ذات پر یقین ہی اصل ذریعہ نجات ہے اور یہی توکل علی اللہ پیدا کرتا ہے۔

No comments:

Post a Comment