حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Dolat mandon aur auraton ke lie lamha e fikriyah




دولت مندوں اور عورتوں کے لئے لمحۂفکریہ

حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"میں(معراج کی رات) جنت کے دروازہ پر کھڑا ہوا تو دیکھا کہ اس میں زیادہ تر غریب جا رہے ہیں اور دولت مندوں کو (حساب کے لئے) روک لیا گیا ہے۔ ان میں سے جن کے لئے آگ کی سزا تجویز ہوئی حکم دیا گیا کہ انہیں فوراًجہنم میں لے جاؤ۔ دوزخ کے دروازہ پر میں نے دیکھا کہ اس میں عموماًعورتیں جا رہی ہیں۔" (رواہ البخاری)

No comments:

Post a Comment