حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Betay ka qatil



بیٹے کا قاتل

حضرت مجاہد رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی تلوار اپنے بیٹے کی طرف پھینکی پس وہ قتل ہو گیا۔ اس کا معاملہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس لایا گیا تو حضرت عمر نے فرمایا:"اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے نہ سنا ہوتا کہ والد کو اپنے بیٹے کے قصاص میں قتل نہ کیا جائے گا تو میں تجھے قتل کر دیتا اپنی جگہ سے ہٹنے سے پہلے۔" (رواہ مسند احمد)

No comments:

Post a Comment