حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Fazool sawalat se bachne ka hukam




فضول سوالات سے بچنے کا حکم

"حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لوگوں میں ہمیشہ فضول سوالات کا سلسلہ جاری رہتا ہے یہاں تک کہ بعض دفعہ یہ سوال بھی کیا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سب مخلوق کو پیدا کیا ہے تو پھر اللہ کو کس نے پیدا کیا ہے۔ پس جس کو اس طرح کے سوال سے واسطہ پڑے وہ یہ کہ کر بات ختم کر دے کہ وہ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھتا ہے۔" (رواہ البخاری و مسلم)

یعنی ایسے سوالات میں اُلجھنے کی بجائے یہ سیدھا راستہ ہے کہ ان کے بارے میں یہ رویہ اختیار کرے اور بات کو ختم کر دے وگرنہ ایسے سوالات انسان کو شیطانی وساوس کاشکار بنا دیتے ہیں۔ جیسے ایک دوسرے فرمان میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایسی صورت میں مومن اللہ کی پناہ مانگے اور ان (وساوس) سے اپنے آپ کو روک لے۔

No comments:

Post a Comment