حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Dolat ke bande Uski Rehmat se mehroom





دولت کے بندے اللہ کی رحمت سے محروم

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:"بندۂدینار اللہ کی رحمت سے محروم ہو، اور بندۂدرہم اللہ کی رحمت سے دُوررہے۔" (رواہ الترمذی)

تشریح: جو لوگ مال و دولت اور دنانیر دوراہم کے پرستار ہیں، اور انہوں نے دولت ہی کو اپنا معبود اور محبوب و مطلوب بنا لیا ہے اس حدیث میں اُن سے بیزاری کا اعلان اور اُن کے حق میں بددعا ہے کہ وہ خدا کی رحمت سے محروم اور دُور ہیں۔

No comments:

Post a Comment