حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Behter insan kon he



بہتر انسان کون ہے؟

کہا گیا (یعنی ایک اعرابی نے آ کر سوال کیا) اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) لوگوں میں سب سےافضل کون ہے؟ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:" وہ مؤمن جو اللہ کی راہ میں اپنی جان اور مال سے جہاد کرتا ہے۔" (رواہ بخاری و مسلم)

یعنی اللہ کی نگاہ میں سب سے زیادہ قابل احترام اور ذی مرتبہ وہ مؤمن ہے جو اللہ کے دین کو غالب کرنے کے لئے بہت زور لگاتا ہے، سر توڑ کوشش کرتا ہے، اپنے مال و متاع کا بڑا حصہ اس مقصد کے لئے صرف کرتا ہے، اپنی جسمانی قوتوں اور صلاحیتوں کو اس پر لگاتا ہے۔ اگر دین حق کی سربلندی اس سے اس کی جان کا مطالبہ کرتی ہے تو وہ راہِ حق میں اپنے سر دے کر بھی اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے سے دریغ نہیں کرتا۔

No comments:

Post a Comment