حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Dayaan hath isteemal kerne ki hidayat




دایاں ہاتھ استعمال کرنے کی ہدایت

"حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم، صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمہیں دائیں ہاتھ سے کھانا چاہئے اور دائیں ہاتھ ہی سے پینا، کسی چیز کو پکڑنا اور دینا چاہئے کیونکہ شیطان بائیں ہاتھ سے کھاتا، پیتا، پکڑتا اور دیتا ہے۔" (اخرجہ ابن ماجہ)

دایاں ہاتھ اللہ تعالیٰ نے تمام اچھے کاموں کے لئے مقرر کر دیا ہے۔ اس لئے بندہ مؤمن کو تمام اعمال دائیں ہاتھ سے ادا کرنے چاہئیں۔ ہاتھ تو استعمال کرنا ہی ہے تو کیوں نہ دایاں ہی استعمال کیا جائے لیکن غارت ہو شیطان کہ وہ بہت سے انسانوں کو اپنا ہم نوا بنا ہی لیتا ہے اور بائیں ہاتھ سے کھانے پینے کو باعث افتخار سمجھ بیٹھتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment