حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Dunya ki muhabbat aur maut se farar ke nataij





دنیا کی محبت اور موت سے فرار کے نتائج

"حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"عنقریب قومیں تمہیں ختم کرنے کے لئے اس طرح ٹوٹ پڑیں گی جس طرح کھانا کھلانے والا دستر خوان پر بلاتا ہے اور لوگ امڈ پڑتے ہیں۔"کسی نے سوال کیا: کیا قلت تعداد کی وجہ سے ہماری یہ حالت ہو جائے گی؟ فرمایا:"نہیں، بلکہ اُس زمانے میں تم تعداد میں تو بہت زیادہ ہو گے لیکن سیلاب کے جھاگ کی طرح تمہارا کوئی وزن نہیں ہوگا۔ اللہ تعالیٰ تمہارے دشمنوں کے دلوں سے تمہارا رعب اٹھا دے گا اور تمہارے دلوں میں وہن پیدا ہوجائے گا۔" کسی نے پوچھا:حضور صلی اللہ علیہ وسلم! وہن کیا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"دنیا کی محبت اور موت سے فرار۔" (رواہ ابو داؤد،مشکو ٰة ، باب تغیر الناس)

کسی سچی تصویر ہے جو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کھینچی ہے اس زمانے کے مسلمانوں کی۔ کاش اب بھی ہم ہوش کے ناخن لیں اور اللہ کی طرف رجوع کریں اور آخرت کی کامیابی کو اپنی کامیابی بنا لیں تو اللہ تعالیٰ ہمارے حالات بدل دے اور پھر روئے ارضی پر اللہ کے دین کے غلبے کی صورت پیدا ہو جائے!!

No comments:

Post a Comment